رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی گذشتہ روز ہونے والے راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں اترتے ہی انڈین پریمیئر لیگ میں 100 سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
اپنی قیادت میں بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کو بام عروج پر پہنچانے والے وراٹ کوہلی حالانکہ ابھی تک ایک بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکے ہیں، انہوں نے سنہ 2011 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی کمان سنبھالی تھی۔
آئی پی ایل میں 100 سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے دو دیگر کپتان مہندر سنگھ دھونی اور گوتم گمبھیر ہیں۔
دھونی نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 162 میچوں میں کپتانی کی ہے، جس میں 148 مقابلوں میں انہوں نے چینئی سپر کنگز کی جبکہ بقیہ میچوں میں انہوں نے رائزنگ پونے سپر جوائنٹس کی قیادت کی ہے۔