اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایران میں زلزلے کے جھٹکے، ایک شخص ہلاک - خلیجی ملک ایران کے دارالحکومت تہران

خلیجی ملک ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک دماوند شہر میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ایران میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک
ایران میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک

By

Published : May 8, 2020, 11:28 AM IST

خلیجی ملک ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک دماوند شہر میں جمعہ کے روز آئے زلزلے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی۔

ایرانی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 48 منٹ پر ایران کے دارالحکومت تہران سے 69 کلومیٹر دور دماوند علاقے میں آیا اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

ایران کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق زلزلے سے ایک 60 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی۔

زلزلے کی وجہ سے کم از کم 11 افراد بھی زخمی ہو گئے جس سے تہران کے مغربی علاقے سے پانچ اور گیلاوند شہر سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی محفوظ مقام پر جانے کے دوران یہ افراد زخمی ہو گئے۔

سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 35.777 ڈگری شمالی عرض بلد اور 52.045 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے سات کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے تہران میں بھی افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر جام جیسی صورتحال پید ا ہو گئی۔

ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے سرکاری آئی آر این اے نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے البرز، قم، قزوین اور مازندران صوبے میں بھی محسوس کئے گئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details