پاکستان میں جمعہ کے روز پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیر بدھئی بس سٹیشن پر آٹو رکشہ میں ہوئے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے ایک اخبار نے پولیس ترجمان سب انسپکٹر سجاد الحسن کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے اور تمام متاثرہ افراد کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
وہیں دسری جانب راولپنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔