اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گاندھی میدان پر یک روزہ ستیہ گرہ - سی پی آئی کے قومی جنرل سیکرٹری دیپانکر بھٹاچاریہ

سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ نے وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعے این پی آر کے پرانے فارمیٹ کے مطالبے پر کہا کہ 'انہوں نے اس کا نوٹیفکیشن کیوں جاری کیا۔ انہیں آئندہ اسمبلی اجلاس میں اس کے خلاف تجویز پاس کرنا چاہیے۔'

One-day Satyagraha on the occasion of martyrs day in Gandhi Maidan patna
گاندھی میدان میں یوم شہادت کے موقع پر یک روزہ ستیاگرہ

By

Published : Jan 31, 2020, 8:47 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:14 PM IST

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر بائیں بازو کی جماعتوں اور دوسری سیاسی پارٹیوں نے ملک گیر سطح پر ستیہ گرہ اور دھرنے کا اہتمام کیا۔

گاندھی میدان میں یوم شہادت کے موقع پر یک روزہ ستیاگرہ

اس سلسلے میں پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس سی پی آئی اور دوسری بائیں بازو کی جماعتوں نے یک روزہ ستیہ گرہ کا اہتمام کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر دیپانکر بھٹا چاریہ نے کہا کہ 'ملک میں عوامی تحریک شروع ہوئی ہے، وہ آزادی کی لڑائی سے کم نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گاندھی جی نے اپنی شہادت سے اس ملک میں جو پیغام دیا تھا، وہ ہندو مسلم اتحاد کے لئے تھا۔ اسی مقصد کے تحت آئین کو بچانے کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ سی اے اے اور این پی آر اور این آر سی جیسی سازش سے پورے ملک کو چھٹکارہ دلانے کے لئے وہ یک روزہ ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کہ اس وقت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے کہ تانا شاہی ہٹلر شاہی اور فاسد مس اس ملک کو بچانا ہے۔


انہوں نے کہا کہ شاہین باغ میں جو خواتین بیٹھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں کل تک بی جے پی نے کہا تھا کہ عورتیں ستائ جاتی ہیں مودی انہیں انصاف دلانے کی کوشش کر رہے ہیں تین طلاق والا قانون جو ہے ان کے خلاف انصاف ہے ؛ آج وہی عورتیں جب بیٹھی ہوئی ہیں، وہاں بچیوں سے لے کر دادیاں وہاں بیٹھی ہوئی ہیں۔

اس سے ڈر کیوں ہے، حکومت کیوں نفرت پھیلا رہی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ دہلی انتخاب میں جو نفرت کی کارروائی چل رہی ہے اس پر سختی سے روک لگائی جائے۔


انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کے این پی آر کے تعلق سے دیئے گئے بیان پر کہا کہ نتیش جی گول گول بات کر رہے ہیں این آر سی جب آسام میں آیا تو وہاں بھی بہار کے ہزاروں ہزار لوگ پنھس گئے ، وہ لوگ جب یہاں ویریفکیشن کے لئے آئے تو ان کا ویریفکیشن نہیں کرایا گیا تو یہ بہت بڑی سازش ہے، اسی لئے نتیش کمار گول گول بات نہ کریں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details