گرفتار نوجوان بہاؤ الدین سورج پور گاؤں کا ہی رہنے والا ہے جہاں گزشتہ دنوں سی ایس پی ملازم سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی تھی، پولس نے شک کے بنا پر بہاؤ الدین کو گرفتار کیا ہے اور تحققیات میں شک صحیح ثابت ہوا۔
پولیس نے اس نوجوان کو جیل بھیج دیا۔ ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیر گاچھی پولس نے خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی ہے۔
دیسی پستول کے ساتھ ایک شخص گرفتار پولس کو اطلاع ملی تھی کہ بہاؤ الدین ہتھیار اور گولیاں بیچنے کا کام کرتا ہے۔ اسی کے تحت اس کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ چھاپہ ماری میں بہاؤ الدین کے گھر میں رکھے ایک باکس سے دو گولیاں برآمد ہوئی۔
اس کے بعد سورج پور گاؤں میں ہی بہاؤالدین کی میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا گیا جہاں چھ گولی اور لوڈیڈ دیسی پستول برآمد کیا گیا۔ پولس نے بہاؤالدین کو دوائی دوکان سے ہی گرفتار کرلیا۔
کے ڈی سنگھ نے کہا کہ پوچھ تاچھ میں بہاؤالدین نے سی ایس پی ملازم سے لوٹ معاملے میں شامل ہونے سے صاف انکار کیا ہے تاہم ہر پہلو سے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ جس جگہ پر لوٹ ہوئی ہے وہاں سے ایک گولی کا خالی کھوکھا بھی برآمد ہوا ہے، پولس اس کھوکھے کا کو ملا کر معلوم کر رہی ہے وہ گولی اسی پستول کی ہے یا نہیں۔ اگر یہ صحیح ثابت ہوا تو بہاؤالدین کو ریمانڈ پر لیا جائے گا، فی الحال بہاؤالدین کو آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔