سنہ 1414: خضرخاں نے دلی کے تحت پر قبضہ کیا اور اس کے ساتھ ہی بھارت میں سید خاندان کی حکومت شروع ہوئی۔
سنہ 1572: مہارانا پرتاپ میواو کے تخت پر بیٹھے۔
سنہ 1674: جرمنی کی پارلیمنٹ نے فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
سنہ 1845: کناڈا کے کیوبیک میں آگ لگنے سے 1500 مکان خاکستر ہوگئے۔
سنہ 1883: ونايک دامودر ساورکر کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1900: چین میں باکسر باغیوں نے فنگتائی ریلوے اسٹیشن کو نذرآتش کردیا۔
سنہ 1918: آذربائیجان آزاد ہوا اور اس نے خود کو جمہوری ملک قرار دیا۔
سنہ 1923: مشہور فلم اسٹار اور آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کی پیدائش۔
سنہ 1940: دوسری عالمی جنگ کے دوران بلجیم کو جرمنی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
سنہ 1952: یونان میں خواتین کو حق رائے دہی ملا۔
سنہ 1956: فرانس نے اپنی سبھی بھارتی نوآبادیوں کو بھارت کو سونپا۔