چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ریشیکیش رائے کی بنچ نے ہرش چگھ کی درخواست پر مرکزی حکومت اور زوم ایپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی زوم ویڈیو کمیونیکیشنز کو نوٹس جاری کئے۔عدالت نے نوٹس کے جواب کے لئے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔
زوم ایپ پر پابندی سے متعلق درخواست پر مرکز سے جواب طلب - Notice to Zoom Video Communications
سپریم کورٹ نے ’زوم‘ ایپ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت کو جمعہ کے روز نوٹس جاری کیا۔
درخواست گزار نے رازداری کے حق کا حوالہ دیتے ہوئے زوم ایپ پر پابندی لگانے کی درخواسدت کی ہے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری اور ذاتی سطح پر زوم کے استعمال سے متعلق اعلیٰ عدالت ایک مناسب قانون بنانے کی حکومت کو ہدایات جاری کرے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ایپ کے استعمال سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعہ مختلف طرح کے سائبر جرائم کو بھی بڑھاوا مل سکتا ہے،زوم ایپ کے مسلسل استعمال سے سائبر جرم کا خطرہ ہے،اس لئے اس کے استعمال سے متعلق تفصیلی تکنیکی مطالعہ کرانے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدایت دی جائے،تاکہ اس سے پیدا ہونے والےسلامتی اور رازداری کے خطرات کا پتا چل سکے۔