اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سوشل میڈیا پر چھا جانے والی بزرگ خاتون - sonu sood tweet

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں معمر خاتون انتہائی پھُرتی کے ساتھ لاٹھی گھما رہی ہے۔

بزرگ خاتون
بزرگ خاتون

By

Published : Jul 25, 2020, 8:06 AM IST

پرانے زمانے میں لاٹھی گھمانا ایک اہم فن اور ہنر مانا جاتا تھا جو آج کے دور میں کہیں غائب سا ہوگیا ہے۔ اِس دور کی خواتین اس ہنر سے ناآشنا ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں معمر خاتون بڑی تیزی کے ساتھ لاٹھی گھما رہی ہیں.

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے کافی لائک اور شئیر کیا جا رہا ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس پھُرتی کے ساتھ معمر خاتون لاٹھی گھما رہی ہیں۔

اس ویڈیو پر ہزاروں لائکس اور کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں کہ خواتین کو یہ فن ضرور سیکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنی حفاظت خود کرسکیں۔

معمر خاتون کا ویڈیو جب مشہور اداکار سونو سود کی نظروں سے گزرا تو وہ بھی خاتون کی تعریف کئے بغیر خود کو روک نہیں سکے۔

بشکریہ ٹویٹر

سونو سود نے ٹویٹ کیا کہ 'کیا کوئی مجھے ان کا (معمر خاتون) کا نام و پتہ دے سکتا ہے؟ میں ان کے اشتراک سے ایک چھوٹا سا ٹریننگ اسکول کھولنا چاہتا ہوں جہاں یہ دوسری خواتین کو سیلف ڈیفنس (خود کی حفاظت) کی تکنیک سِکھا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details