ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر سے کسانوں کا ایک جتھہ ٹریکٹر کے ساتھ دہلی کے لیے روانہ ہو گیا ہے، یہ جتھہ دہلی میں ہونے والے کسانوں کے یوم جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ میں شامل ہوگا۔
ٹریکٹر پریڈ میں شامل ہونے روسی ماڈل کا ٹریکٹر دہلی روانہ ہوا ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کسان یونین مظفر نگر شہر کے صدر شاہد عالم نے بتایا کہ ان کا یہ جتھہ راکیش ٹکیٹ کی ہدایت پر روانہ ہو رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے اس جتھے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ جس ٹریکٹر سے دہلی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں وہ 60 برس پرانا ہے۔
بات چیت کے دوران شاہد علام نے بتایا کہ وہ اس ٹریکٹر کو اس لیے بھی لے کر جا رہے ہیں تاکہ وہ حکومت کو دکھا سکیں 60 برس پرانا ہونے کے باوجود یہ ٹریکٹر پوری طرح سے کام کر رہا ہے اور اس سے زرعی اور کاشتکاری کے کام بھی ہوتے ہیں، لہٰذا اسے این جی ٹی کے دائرے سے باہر رکھا جائے۔
بتایا جاتا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقعے پر منعقد ہونے والے کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ میں متعدد اقسام کے ٹریکٹر کی نمائش ہوگی، جس میں آزادی کے زمانے سے لے کر نئے کے زمانے کے ٹریکٹر بھی دیکھے جا سکیں گے، یا ایسے ٹریکٹر جنہیں برطانوی حکومت کے ذریعے بھارت میں لایا گیا تھا۔ مظفر نگر میں ایسا ہی ایک ٹریکٹر دیکھنے کو ملا۔
بھارتیہ کسان یونین مظفر نگر شہر کے صدر کارکنان کے ساتھ دہلی پریڈ میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، وہ جس ٹریکٹر پر روانہ ہوئے ہیں وہ 1960 کا روسی ماڈل کا ٹریکٹر ہے انہوں نے بتایا کی یہ ٹریکٹر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ایک نئی تاریخ لکھے گا۔