اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریٹائرڈ بینک ملازم نے 64 سال کی عمر میں نیٹ میں کامیابی حاصل کی - 64 سال کی عمر میں نیٹ میں کامیابی حاصل کی

اڈیشہ کے ضلع بارگڑہ کے اتبیارا علاقے کے رہنے والے جے کیشور پردھان نے میڈیکل کورسیز میں داخلہ لینے کے لئے دیے جانے والے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کی عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے۔

ریٹائرڈ بینک ملازم نے 64 سال کی عمر میں نیٹ میں کامیابی حاصل کی
ریٹائرڈ بینک ملازم نے 64 سال کی عمر میں نیٹ میں کامیابی حاصل کی

By

Published : Dec 26, 2020, 3:35 PM IST

ریاست اڈیشہ کے ضلع بارگڑہ کے ریٹائرڈ بینک ملازم نے 64 سال کی عمر میں نیٹ کے امتحان میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ ریٹائرڈ بینک ملازم جے کیشور پردھان بچپن سے ہی ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے۔جو اب جاکر پورا ہوا۔

ضلع بارگڑہ کے اتبیارا علاقے کے رہنے والے جے کیشور پردھان نے میڈیکل کورسیز میں داخلہ لینے کے لئے دیے جانے والے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کی عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے۔

64 سال کی عمر میں نیشنل الیجیبلٹی انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پردھان میڈیکل طلبا کے طور پر ویر سریندر سائی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں داخلہ لیا ہے۔

اتبیارا کے وارڈ نمبر 2 کے رہائشی پردھان نے ستمبر کے ماہ میں منعقد ہونے والے نیٹ امتحان میں حصہ لیا تھا۔

اس امتحان میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انہوں نے معذوری سے متعلق ریزرویشن کے تحت ویر سریندر سائی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں داخلہ لیا۔ سنہ 1956 میں پیدا ہوئے پردھان کا بچپن سے ہی ڈاکٹر بننے کا خواب تھا۔انہوں نے اپنی گریجویشن کی تعلیم سائنس میں ہی مکمل کی بعد میں انہوں نے ایک بینک میں ملازمت شروع کردی۔

سنہ 2016 میں وہ بھارتی اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) کی مین برانچ سے بطور فیلڈ آفیسر ریٹائر ہوئے۔اس وقفے کے دوران ان کی بیٹی میڈیکل امتحان کی تیاری کر رہی تھی، جس کے بعد انہوں نے بھی نیٹ امتحان میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details