اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مخصوص طبقات کے انضمام کی کوشش - انڈیا انٹر نیشنل سینٹر

دیگر پسماندہ طبقات، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے درمیان سماجی اتحاد کی ماہرین نے وکالت کی ہے۔

او بی سی کمیشن کے کانفرنس کی تصویر

By

Published : Feb 28, 2019, 5:29 PM IST


ماہرین نے کہا کہ باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کے ذریعہ ہی مخصوص طبقات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

بھارتی دارالحکومت دہلی کے انڈیا انٹر نیشنل سینٹر میں او بی سی کمیشن کے زیراہتمام مخصوص طبقات کے سماجی ارتقاء پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

اس کانفرنس میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے مسائل پر غوروفکر کیا گیا اور ان کے سماجی انضمام پر زور دیا گیا۔

او بی سی کمیشن کے سکریٹری شمیم اختر نے بتایا کہ ہماری یہ کانفرنس مخصوص طبقات کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے جذبات کو فروغ دینے سے عبارت ہے۔

سپریم کورٹ کے وکیل اور سماجی کارکن فیروز احمد نے کہا کہ بھارتی پسماندہ مسلمان اصل بھارتی ہیں اور انہیں وہی مساوات ملنا چاہیے جو دوسروں کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ او بی سی مسلمان دوہری مار جھیل رہا ہے پہلے وہ پسماندہ ہے اور پھر اس کا مخصوص ذات سے تعلق ہونے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سماجیات کے پروفیسر وویک کمار نے کہا کہ چھوٹی ذاتوں کے لوگوں کے پیر دھونے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ انہیں مساویانہ حقوق دینا پڑے گا۔

اس پروگرام میں ریاستی سماجی بہبود کے وزیر راجندر پال گوتم کے علاوہ مخصوص طبقات کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details