اتراکھنڈ کے نینی تال اور اودھم سنگھ اضلاع کی سرحد پر بدھ کے روز ایک ہاتھی کی لاش ملی ہے۔ ہاتھی کی لاش ملنے سے محکمہ جنگلات کے افسران میں ہنگامہ بپا ہوا۔ موقع پر محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی۔
لال کنواں اور اودھم سنگھ نگر ضلع کی سرحد پر سینٹرل میڈیکل اینڈ ارتھ میٹک پلانٹ کے پاس کھیتوں میں ہاتھی کی لاش ملی ہے۔ اس کے فوراً بعد افسران کی ایک ٹیم کو موقعے پر روانہ کیا گیا۔