شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی تعداد 31 مئی کو 44،593 سے بڑھ کر یکم جون کو 64،651 تک پہنچ گئی۔ ’’یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ گھریلو طیارہ سروس کا آپریشن رفتار پکڑ رہا ہے، ساتھ ہی پیر کے روز 692 پروازیں مختلف ہوائی اڈوں سے روانہ ہوئیں جو دو ماہ کے وقفے کے بعد 25 مئی کو گھریلو طیارہ سروس دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ ایک دن پہلے 31 مئی کو یہ تعداد 501 رہی تھی۔‘‘
گھریلو پروازوں کی تعداد سات سو کے قریب پہنچی
گھریلو مسافر پروازوں اور ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور پیر کے روز 692 پروازوں میں 64،651 مسافر اپنی منزل تک پہنچے۔
گھریلو پروازوں کی تعداد سات سو کے قریب پہنچی
كووڈ -19 وبا کی روک تھام کے لئے حکومت نے 25 مارچ سے ملک میں گھریلو پروازوں کے آپریشن پر روک لگا دی تھی۔
بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن 22 مارچ سے ہی بند ہے۔ مرکزی حکومت نے نئی ہدایات کے ساتھ 25 مئی سے ایک تہائی گھریلو مسافر پروازوں کے آپریشن کی اجازت دی ہے۔