عروس البلاد ممبئی کے ناگپاڑہ اور کرلا علاقہ کے مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر ساجد خان نے کہا ہے کہ آج اس مرض کی وجہ سے ہر عام و خاص ایک عجیب خوفناک دور سے گزر رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خوف کو لوگوں کے دلوں سے دور کیا جائے -
انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق خبروں سے خود کو دور رکھنے اور انٹرنیٹ سے اضافی معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش نہ کرنے سے مریض کو افاقہ حاصل ہو سکتا ہے-
ڈاکٹر ساجد خان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ڈرنے اور خوفزدہ کرنے والے میسیج نہ لوگوں کو بھیجیں کیونکہ ذہنی اور نفسیاتی طور پر ہر کوئی مضبوط نہیں ہوتا ہے نیز ممکن ہو تو گھر میں انتہائی مناسب آواز میں اچھی میوزک سنیں، بچوں کے ساتھ کھیلیں، انہیں کہانیاں سنائیں اور مستقبل کے منصوبے پر گفتگو کریں۔