کووڈ ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1643 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں 12 ناموں کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ان میں 1026 سرکاری اور 617 پرائیویٹ لیبارٹریز شامل ہیں۔
اس وقت آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 833 (سرکاری-465، پرائیوٹ- 368) جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 689 (سرکاری۔ 527، پرائیویت۔ 162) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 121 ہیں (سرکاری۔ 34، پرائیویٹ 87) ہیں۔
ان 1643 لیبارٹریوں نے 4 ستمبر کو 1059346 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح سے اب تک 47738491 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔