مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 ہزار 559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 61 لاکھ 49 ہزار 535 ہوچکی ہے۔
اسی مدت میں مزید66 ہزار 732 نئے مریضوں کشناخت ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 71 لاکھ 20 ہزار 538 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا وبا سے مزید 816 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 150 ہوگئی ہے۔