اس کی الٹی گنتی گزشتہ روز شام 6بج کر 43منٹ سے شروع ہوئی تھی۔ جی ایس ایل وی مارک تھری جو 600ٹن وزن کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، چندریان 2کو زمین کے اطراف مدار میں پہنچائے گا۔
چندریان 2، 23دنوں تک زمین کا چکر لگائے گا، آہستہ آہستہ وہ زمین کے دائرہ اثر سے باہر نکلے گا۔ روانگی کے 30ویں دن وہ چاند کے اطراف مدار میں پہنچے گا۔ 13دنوں تک چندریان 2 چاند کے اطراف مدار میں رہے گا۔ چندریان 2، 43ویں دن مدار سے الگ ہوگا اور آہستہ آہستہ سفر کرے گا۔ 48ویں دن توقع ہے کہ وہ 7ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب پر اُترے گا۔
اس دیسی ساختہ انجن کی تیاری کے لئے بھارت کو تقریبا 20سال لگے۔ بھارتی خلائی سائنس میں اپنے سب سے بڑے مددگار روس سے اس کی تکنیک کے سلسلہ میں مدد حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن امریکہ کے دباؤ میں روس نے بھارت کو یہ تکنیک نہیں دی جس کے بعد بھارت نے کرائیوجینک انجن تکنیک میں مہارت حاصل کرلی۔کرائیوجینک تکنیک کا استعمال کرکے چندریان 2مشن کی تکمیل کی جارہی ہے ۔یہ کرائیوجینک تکنیک دیسی تکنیک ہے جس کو بھارت کے سائنس دانوں نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس کا نمونہ چندریان 2ہے۔
جی ایس ایل وی ماک تھری راکٹ کا وزن 640 ٹن ہے۔یہ سب سے وزنی راکٹ ہے۔اس کی اونچائی 14 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔ اپنی پہلی اڑان میں یہ راکٹ 3ہزار سے زائد ٹن کی سٹلائیٹ کو چاند پر پہنچائے گا۔ اس میں دیسی ساختہ کرائیوجینک انجن لگا ہے۔ اس میں لکویڈ آکسیجن اور ہائیڈروجن کا ایندھن کے طورپر استعمال ہوا ہے۔ راکٹ کی اونچائی 44میٹر ہے۔ اس کے سب سے اوپری حصے جس میں بھارت کا جھنڈا اور اشوک کی لائٹ نظر آتی ہے، اس حصہ میں چندریان 2کو رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد والے حصہ کو کرائیوجینک اسٹیج کہلاتا ہے۔ اس حصے میں لکویڈ ایندھن کا استعمال کیا گیا ہے۔اس میں ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملایا گیا ہے۔ اس کے بعد والے حصہ کولکویڈ اسٹیج کہا جاتا ہے۔اس میں 110ٹن لکویڈ ایندھن بھرا گیا ہے۔ اس راکٹ کے بوسٹرز میں بڑی تعداد میں ایندھن بھرا گیا ہے۔ یہ تین مرحلوں والا راکٹ ہے۔
اس کے تین ماڈیولز ہیں، آربیٹر، لینڈر اور روور۔لینڈر کا نام وکرم رکھا گیا ہے، روور کا نام پرگیان رکھا گیا ہے۔ چندریان 2کا پہلا ماڈیول آربیٹرکا کام چاند کی سطح کی جانچ کرنا ہے۔یہ اسرو سنٹر، اورلینڈر کے درمیان کی ایک کڑی ہے۔یہ زمین تک پیام بھیجنے کا کام کرے گا۔آربیٹر چاند کی سطح سے 100میٹر اوپر چکر لگائے گا اور ڈاٹا جمع کرے گا۔اسرو کا یہ پہلا مشن ہے جس میں چاند کی سطح پر لینڈراترے گا۔ اس لینڈر کا نام ہندوستانی خلائی سائنس داں وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔وکرم لینڈر ہی چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرے گا۔لینڈر کے ساتھ پے لوڈ بھیجے گئے ہیں۔ لینڈر کے اندر روورپرگیان کو رکھا گیا ہے۔یہ بے حد دھیمی رفتار سے لینڈر سے باہر نکلے گا۔یہ چاند کی سطح پر 500میٹر تک چلے گا۔اس کے ساتھ دو پے لوڈ ہوں گے۔چاند کی مٹی او رپتھر وں کی معلومات اس کے ذریعہ اسرو کو بھیجی جائے گی۔