این ٹی پی سی کے افسران نے اتوار کے روز بتایا کہ فصل کے باقیات کو جلانے سے ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
این ٹی پی سی رواں برس اپنے 17 تھرمل پاور پلانٹس میں پچاس لاکھ ٹن پلیٹس کی کھپت ہونے کا اندازہ لگایا ہے۔ ان تھرمل پاور پلانٹ میں این ٹی پی سی کوربا (چھتیس گڑھ)، این ٹی پی سی سیپت (چھتیس گڑھ)، این ٹی پی سی فرخا (مغربی بنگال)، این ٹی پی سی دادری (اترپردیش)، این ٹی پی سی کڑگی (کرناٹک) اور این ٹی پی سی ریہندر (اترپردیش) شامل ہیں۔