اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این ٹی پی سی نے بجلی کی پیداوار میں 13.3 فیصد کا اضافہ کیا - کوئلہ پلانٹس

سنٹرل پبلک سیکٹر نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن نے جولائی سے ستمبر تک دوسری سہ ماہی میں پروڈکشن میں 13.3فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔

این ٹی پی سی نے بجلی کی پیداوار میں 13.3 فیصد کا اضافہ کیا
این ٹی پی سی نے بجلی کی پیداوار میں 13.3 فیصد کا اضافہ کیا

By

Published : Oct 1, 2020, 2:58 PM IST

سنٹرل پبلک سیکٹر نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کے پلانٹس نے جولائی سے ستمبر تک دوسری سہ ماہی میں پروڈکشن میں 13.3فیصد کااضافہ درج کیا ہے۔ این ٹی پی سی کے افسروں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ اپریل سے ستمبر تک رواں مالی سال کی پہلی چھ ماہی میں 145.87 ارب یونٹ بجلی کی پیداوار کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این ٹی پی سی کوئلہ پلانٹس نے اپریل سے ستمبر کے دوران 94.21 فیصد کی اعلیٰ سپلائی بنائے رکھی ہے، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ سپلائی 90.26فیصد تھی۔ اس طرح کمپنی نے پچھلے سال کے مقابلے اعلی مہارت کی اعلی سطح کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 62.9 گیگا واٹ کی کل موجودہ صلاحیت کے ساتھ، این ٹی پی سی گروپ میں 70 بجلی اسٹیشن ہیں، جن میں 24کوئلہ، سات مشترکہ سائیکل گیس / رقیق ایندھن، ایک ہائیڈرو، 13 قابل تجدید کے ساتھ 25 ماتحت کمپنیاں اور جے وی پاور اسٹیشن شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details