اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی تشدد: اجیت ڈووال نے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا - دہلی پر تشدد واقعہ

قومی دار الحکومت دہلی میں گزشتہ تین دنوں سے برپا تشدد کو ختم کرنے کے لیے خود قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے پہنچے۔

دہلی تشدد: اجیت ڈووال نے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا
دہلی تشدد: اجیت ڈووال نے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا

By

Published : Feb 26, 2020, 8:07 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:43 PM IST

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات وہ خود سیلم پور پہنچے جہاں انہوں نے سینیئر پولیس افسران سے رپورٹ مانگی اور حالات کا جائزہ لیا، اور ان کے ساتھ میٹنگ کی۔

دہلی تشدد: اجیت ڈووال نے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا

اجیت ڈووال نے منگل کو نصف شب سیلم پور میں واقع ڈی سی پی دفتر پہنچے اور اعلی افسران سے بات چیت کی، خبر موصول ہونے تک وہ ڈٰ سی پی دفتر میں ہی دیر رات تک موجود رہے اور اعلی افسران سے کا جائزہ لیتے رہے۔

اطلاعات کے مطابق انہیں تشدد برپا کرنے سے متعلق مطلع کیا گیا اور اس تشدد کی وجوہات سے انہیں مطلع کیا گیا۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی جعفرا آباد گوکل پوری چاند باغ، اشوک وہار اور گونڈا میں گزشتہ تین دنوں سے تشدد برپا ہے، اس تشدد میں اب تک 13 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 190کے قریب زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

موصول اطلاعات کے مطابق نارتھ ایصت دہلی میں کئی مقامات پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details