وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
وہ ریاض میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کریں گے اور آئندہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو (ایف آئی آئی) فورم کے تیسرے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والا یہ اجلاس بھارت کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس میں دنیا بھر سے سعودی پالیسی سازوں اور کاروباری نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
وزیراعظم مودی، سعودی عرب کے دوسرے دورے کے دوران اس عالمی اجلاس میں بھارت میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کے امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ 2016 میں سعودی عرب نے وزیر اعظم کو ملک کے سب سے اعلی اعزاز نوازا تھا۔