اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وہ تہوار جو ایران میں خوشیاں بکھیرتی ہے

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی نوروز ایرانی کیلنڈر کے پہلے دن نوروز کے جشن کے لیے مختلف شہروں میں تیاریاں زوروں پرہے، افغانستان و عراق سمیت دنیا بھر کے 17 ممالک میں اس کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے، نوروز کا شمار دنیا کے قدیم ترین تہواروں میں ہوتا ہے۔

نوروز

By

Published : Mar 21, 2019, 7:55 AM IST

Updated : Jun 22, 2019, 8:23 AM IST

نوروز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی 3 ہزار برس پرانی تاریخ ہے۔ زرتشت مذہب سے اس کی جڑیں ملتی ہیں۔ نئے سال کے موقع پر بازاروں میں بے پناہ بھیڑہوتیہے۔

نوروز

لیکن رواں برس ایرانی عوام اس تہوار کا اہتمام ایک ایسے وقت کر رہی ہے جب انہیں سخت اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

ان میں سے ندا درخشاں بھی ایک ہیں۔ معاشی مشکلات کے سبب انہیں اپنی دکان بند کرنی پڑی۔ اب وہ اپنے دکان کی اسٹاک کو سڑک کے کنارے فروخت کر رہی ہیں۔

ان حالات کے باوجود ایرانی عوام نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دن ان کے حق میں بہتر ثابت ہوں گے۔

Last Updated : Jun 22, 2019, 8:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details