پرچہ دوپہر گیارہ بجے سے شام تین بجے تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29اپریل ہے۔27اور28اپریل کو بالترتیب سنیچر اور اتوار کی چھٹی ہونے کے سبب نامزدگی قبول نہیں کی جائیں گی۔ تین مئی کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی اور الیکشن سے ہٹنے والے امیدوار دو مئی تک اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پولنگ 19مئی کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی اور 27مئی تک ملک میں عام انتخابات کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
پنجاب میں امیدوار متعلقہ لوک سبھا سیٹوں کے ضلعی ڈپٹی کمشنر اور پولنگ افسر کے سامنے اپنی نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ ان میں کھڈور صاحب سیٹ کے لئے ترن تارن ضلع کے ڈپٹی کمشنر، آنند پور کے لئے روپ نگر ضلعی ڈپٹی کمشنر کو ضلع پولنگ افسر بنایا گیا ہے۔
پنجاب میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 2,03,74,375ہے جن میں 1,07,54,157مرد، 96,19,711خواتین اور 507ٹرانس جینڈر ہیں۔ ریاست میں 14460پولنگ مراکز پر 23213پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ ان میں سے 719حسا س اور 509نہایت حساس ہیں۔
ہماچل پردیش میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 53لاکھ ہے۔ ریاست میں مجموعی طورپر 7723پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے 367حساس اور 950نہایت حساس اعلان کئے گئے ہیں۔
چنڈی گڑھ میں رائے دہندگان کی تعداد 6,19,249ہے جن میں سے 3,28,271مرد اور 2,91,329خواتین شامل ہیں۔ 2014کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے اس مرتبہ چندی گڑھ میں ووٹروں کی تعداد میں 2,38,094کی کمی آئی ہے۔ البتہ یہاں بزرگ رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو 2014میں 61,868تھے اور اب بڑھ کر 83,952ہوگئے ہیں۔