اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جھارکھنڈ: اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری - جھارکھنڈ میں پانچویں مرحلے میں اسمبلی کی سولہ نشست

جھارکھنڈ میں پانچویں مرحلے میں اسمبلی کی سولہ نشستوں کے لیے 20 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کا نوٹیفکیشن آج جاری ہو گیا۔

جھارکھنڈ: اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری
جھارکھنڈ: اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری

By

Published : Nov 27, 2019, 2:11 AM IST

ریاستی الیکشن آفس کے ذرائع نے بتایا کہ جھارکھنڈ میں پانچویں مرحلے کے تحت 20 دسمبر 2019 کو راج محل، بوريا (محفوظ)، برهیٹ (محفوظ)، لٹي پاڑا (محفوظ)، پاكڑ، مهیش پور (محفوظ)، شكاري پاڑا (محفوظ)، بالا، جام تاڑا ، دمکا (محفوظ)، جاما (محفوظ)، جرمنڈي (محفوظ)، سارتھ، پوڑياهاٹ، گوڈا اور مهگاما میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اب امیدوار پانچویں مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔

اس مرحلے میں 4003183 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں 2049140 مرد، 1954013 خواتین اور 30 ​​تیسری صنف کے ووٹر شامل ہیں۔

ان میں نئے ووٹروں کی تعداد 67045 ہے۔ اس مرحلے میں ووٹنگ کے لیے 5389 مرکز بنائے گئے ہیں، جن میں سے 269 شہری علاقے میں اور 5120 دیہی علاقوں میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پانچویں مرحلے کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 3 دسمبر 2019 ہے۔ وہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ 4 دسمبر کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 6 دسمبر ہوگی۔ ووٹنگ 20 دسمبر اور ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر 2019 کو ہوگی۔ پورا انتخابی عمل 29 دسمبر کو ختم ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details