اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مختلف شعبہ جات میں بڑے پیمانہ پر تقرریاں

حکومت آندھراپردیش نے ایک لاکھ 28 ہزار پانچ سو نواسی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

notificataion-for-jobs

By

Published : Jul 27, 2019, 10:56 AM IST

ہفتہ کے روز گیارہ بجے سے امیدوار اس سلسلہ میں آن لائین درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست گزار مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر درخواست دے سکتے ہیں اور امتحان سےمتعلق دیگر امور کی جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔
gramasachivalayam.ap.gov.in
vsws.ap.gov.in
wardsachivalayam.ap.gov.in
جمعہ کے روز دیر رات گرام اور وارڈ سیکریٹریٹ عہدوں کو پُر کرنے کے لیے علاحدہ علاحدہ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔
مختلف شعبہ جات کے جائدادوں کو ملاکر کُل ایک لاکھ 28 ہزار پانچ سو نواسی جائیدادوں پر تقررات ہونگے۔
گرام سیکریٹریت سے متعلقہ 13 شعبوں میں95088 اور وارڈ سیکریٹریٹ کے نو شعبوں سے متعلقہ33501 عہدوں کو اس عمل میں پر کیا جائے گیا۔
ریاست میں نئے سرے سے11114 گرام اور 3786 وارڈ سیکریٹریٹس قائم کیے جانے والے ہیں۔
دوسری جانب گرام پنچایت سیکریٹری گریڈ 4 ،گرام ریونیو ملازم گریڈ 2، اے این ایم، گریڈ3، اور خواتین پولیس کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں بھی تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details