اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سوشل میڈیا پر شائع قابل اعتراض مواد پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس - چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شائع کرنے کے رجحان کو روکنے کے لئے آن لائن پروفائل کی توثیق کا سسٹم تیار کرنے کی ہدایت دینے سے متعلق ایک درخواست پر منگل کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Notice to Center Gov on request to develop online profile verification system
آن لائن پروفائل کی توثیق کا سسٹم تیار کرنے کی درخواست پر مرکز کو نوٹس

By

Published : Oct 13, 2020, 7:33 PM IST

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پونے کی بھارتیہ ودیاپیٹھ ڈیمڈ یونیورسٹی میں قانون کے دو طلبہ اسکند باجپئی اور ابھیودیہ مشرا کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔

طلبہ کی جانب سے دائر درخواست میں تمام آن لائن پروفائل کی تصدیق کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاکہ غیر قانونی اور غلط پوسٹ کو روکا جاسکے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے فحش مواد کے کاروبار میں ملوث اکاؤنٹ ہولڈروں کے خلاف براہ راست کارروائی کرنے کی ہدایت دینے کی بھی درخواست کی۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جھوٹے پروفائل کے ذریعے فحش مواد شائع کرتے ہیں، اتنا ہی نہيں وہ اس کے ذریعہ بینک فراڈ بھی کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details