دہلی ہائی کورٹ نے کورنا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران اسکولز کی آن لائن کلاسز ، معاشی طور غریب بچوں کے لیے مفت لیپ ٹاپ ، آئی پیڈ اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی دستیابی کے لئے ہدایت نامہ جاری کرنے والی عرضی پر سماعت کے بعد مرکز اور دہلی حکومت کے نوٹس جاری ہیں۔
جسسٹس منموہن اور جسٹس سنجیو نرولا کی بنچ نے ویڈیو کانفرنسینگ کے ذریعہ سماعت کے بعد 10 جون 2020 تک جواب طلب کیا ہے۔
جسسٹس فورآل نامی ایک غیرسرکاری تنظیم نے عرضی داخل کی تھی۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ غریب طلبا کے لیے آن لائن کلاسز میں شامل ہونا ممکن نہیں ہے، کیوں کہ ان کے آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ نہیں ہے۔