اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹرمپ کی آمد سے پہلے جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس - احمد میونسپل کارپوریشن

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل ان علاقوں کی جھگی جھونپڑیوں کو خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے جو یہاں پر آباد ہیں۔

notice for demolition of slum area in ahmedabad
ٹرمپ آمد سے پہلے جھگی جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس

By

Published : Feb 18, 2020, 5:28 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:06 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی احمدآباد آنے والے ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم یعنی سردار پٹیل اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

ٹرمپ آمد سے پہلے جھگی جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس

اس لیے موٹیرا اسٹیڈیم کے قریب چھوٹی چھوٹی جھونپڑیوں میں رہنے والے مزدوروں کو اپنے گھر خالی کرنے کا نوٹس احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے جاری کر دیا ہے۔

ٹرمپ آمد سے پہلے جھگی جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس

اس جگہ چالیس جھونپڑیاں موجود ہیں جسے سات روز کے اندر خالی کرنے کا نوٹس دی گیا ہے۔

ٹرمپ آمد سے پہلے جھگی جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس

اس درمیان ان تمام کے مکان منہدم کر دیے جائیں گے، ایسے میں یہاں رہنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'ہم اپنے مکان خالی کرکے کہاں جائیں گے؟، ہمیں کوئی دوسری جگہ مکان دیا جائے تو ہم اپنی جھونپڑی خالی کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ آمد سے پہلے جھگی جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس

انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'حکومت سب کو مکان دینے کی بات کرتی ہے، غریبوں کو ان کا حق دینے کی بات کرتی ہے لیکن ہم سے ہمارا گھر چھین رہی ہے۔ ہم مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، ایسے غریبوں کا حق حکومت چھین رہی ہے۔'

ٹرمپ آمد سے پہلے جھگی جھونپڑی خالی کرنے کا نوٹس

ان لوگوں نے کہا کہ 'ہم اپنے گھر ہرگز خالی نہیں کریں گے، ہم مر جائیں گے لیکن یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details