چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ یہ 'نتیجہ اخذ کرنا مناسب نہیں ہے کہ کورونا وائرس حیاتیاتی جنگ کا نتیجہ ہے۔ اس کی اصل کے بارے میں جواب تلاش کرنے کے لئے انتظار کرنے کی ضرورت ہے'۔
انہوں نے تینوں سروس چیفز کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں اس مسئلے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کا اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ اخذ کرنا مناسب نہیں ہے کہ 'کورونا وائرس حیاتیاتی جنگ کا نتیجہ ہے۔ ہنوز اس کی اصلیت کے بارے میں جواب تلاش کرنے کے لئے انتظار کرنے کی ضرورت ہے'۔
بتادیں کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ 'اس مہلک وائرس کی ابتدا چین کے ووہان شہر میں وائرولوجی لیب سے ہوئی تھی اور اس سے پہلے کہ یہ دنیا میں پھیل گیا، اس نے 2،33،000 سے زیادہ افراد کی جانیں ضائع کیں اور عالمی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا'۔