اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ

کانگریس رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی کی قیادت میں آج یہاں راشٹریہ ایکتا منچ، مولاناآزاد وچا ر منچ سمیت کئی ایک غیر سرکاری تنظیموں رضاکاروں اور سربراہان نے شہر ترمیمی بل کے خلاف مضافات کے باندرہ کلکٹر آفس کے سامنے دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ اس متنازعہ قانون کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔

غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ
غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Dec 27, 2019, 4:25 PM IST

مظاہرین میں بڑی تعداد برادران وطن کی تھی جو مرکزی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کےمتذکرہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کہا کہ جب سے مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سےملک کے عوام بالخصوص مسلمانوں اور غریبوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے نیز حکومت نے شہریت سے متعلق جو قانون پارلیمنٹ میں منظور کرایا ہے وہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو پاش پاش کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں ہی دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں اور بہت متانت کے ساتھ اپنے بیان جاری کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ این آر سی اور حراستی کیمپ کے تعلق سے دونوں نے بالکل مختلف بیان جاری کیا ہے۔
حسین دلوائی نے مزید کہا کہ 27نومبر کو وزیر مملکت برائے داخلہ متیانند نے راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ ملک بھر میں ایسے کئی حراستی کیمپس موجود ہیں۔جب کہ آسام کے اس کیمپ میں 28لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔انہوں نے ان اموات کی تصدیق بھی کی تھی لیکن اس بعد بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے 22دسمبر کو اس تعلق سے یہ بیان دیا کہ حراستی کیمپ کے افواہیں ہیں اور وہ ناپاک ارادوں سے بھری پڑی ہیں یہ جھوٹ ہے، جھوٹ ہے، جھوٹ ہے۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ دونوں بی جے پی کے لیڈران کے ان بیانات سے پورا ملک واقف ہے اور ان کی دروغ گوئی اب عوام کے سامنے آگئی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پورا ہندوستان اس معاملے کو لے کر ایک بڑا احتجاج سڑکوں پر آکر کرے گا۔
اس موقع پر مولانا آزاد وچار منچ کے ممبئی صدر صادق لطیف خان، سکریٹری یوسف انصاری، اجے جادھو .کملا کر قدم ویشالی گالا سپنا جھا شبانہ شیخ سنجے باگڑی راجن جھاء شمشاد ترک امت سالنکے .پپو ٹھاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details