دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بھانو بھوریا بھی آج پارٹی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔
کانگریس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق وزیر اعلی کمل ناتھ آج جھابوا ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار مسٹر بھوریا کی نامزدگی ریلی میں شامل ہوں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
وہیں بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر راکیش سنگھ اور سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی آج جھابوا پہنچ کر پارٹی امیدوار بھانو بھوریا کی نامزدگی داخل کرنے کے وقت موجود رہیں گے۔
دونوں ہی جماعتوں کے لئے وقار کا سوال بنی اس قبائلی اکثریت سیٹ پر 21 اکتوبر کو پولنگ ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہاں سے بی جے پی ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور گمان سنگھ ڈامور کا اس پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کی وجہ سے یہ نشست خالی ہو گئی ہے۔
کانگریس نے یہاں سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کر چکے سابق مرکزی وزیر كانتی لال بھوریا پر داؤ کھیلا ہے، وہیں بی جے پی نے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر اور نوجوان چہرے بھانو بھوریا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔