اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیڈا میں ٹرانسپوٹرس کی ہڑتال

مرکزی حکومت کی جانب سے ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کے خلاف نوئیڈا میں ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال کی تھی جو پر امن اور کامیاب رہی۔

نوئیڈا میں ٹرانسپوٹرس کی ہڑتال

By

Published : Sep 20, 2019, 2:11 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:01 AM IST

نوئیڈا کے کئی سیکٹروں ، فیز 2 ، گریٹر نوئیڈا کے پاس بھی ہزاروں ٹرک ، بسیں ، ٹپرز ، کرینیں ، آٹوز ، کیبس ، لاریاںوں کے مالکان نے ہڑتال میں حصہ لیا۔

سیکٹر 69 میں نوئیڈا ٹرانسپورٹ نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ محاذ کے صدر چو وید پال سنگھ نے کہا کہ نوئیڈا کے اندر ہڑتال مکمل طور پر امن اور کامیابی رہی۔ اس کے لئے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو مبارک باددیتا ہوں۔

نوئیڈا میں ٹرانسپوٹرس کی ہڑتال

ہڑتال کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ٹرانسپورٹرز کو پہلے ہی یہ بات کہہ دی گئی تھی کہ شہر کے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور میں اس تاریخی ہڑتال پر ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی ، حکومت اور انتظامیہ خصوصاً پولیس کےرویہ اور مرکزی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر عائد 10 گنا جرمانہ جو تھوپاگیا ہے اس سے ٹرانسپورٹرز میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ، 18 افراد گرفتار

سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا گوتم بدھ نگر شیلندر کمار مشرا نے ٹرانسپورٹ ہڑتال کے دوران امن و امان کی خلاف ورزی کے سلسلے 18 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ہڑتال کے دوران ان افراد کے ذریعہ زبردستی گاڑیوں کو روکنے اور چابیاں نکالنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور انہیں دفعہ 151 کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 7:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details