ٹریفک کے قوانین احترام اور اس کی پاسدار ی کرنا بلا تفریق تمام شہریوں کےلیے یکساں طور پر لازمی ہے، لیکن نوئڈا کی پولس کو ٹریفک قوانین سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے کیمرے میں قید نوئیڈا پولیس کا ایک سپاہی بغیر ہیلمیٹ کے بائک پر سواری کرتا نظر آرہا ہے۔
یہی پولیس عوام کو ہیلمیٹ پہننے کی نصیحت کرتی ہے، اور عمل نہ کرنے پر چالان بھی کرتی ہے، تا ہم خود کو قانون سے بالا تر محسوس کرتی ہے۔
شاید انہیں اس بات کا احساس ہے کہ ان کا چالان کوئی نہیں کر سکتا ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ کسی بھی پولیس کے سپاہی کا ہیلمیٹ نہ پہننے پر کبھی چالان نہیں ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ٹریفک کا نظام کسی بھی معاشرے کا عکاس ہوتا ہے۔ کسی بھی قوم کی تہذیب و تمدن اور اس کے نظم و نسق کا اندازہ اس کے ٹریفک نظام پر ایک نظر ڈالنے سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے۔
تعلیم یافتہ شہر نوئڈا میں تما م ترکوششوں کےباوجود ٹریفک کا نظام انتہائی خراب ہے۔ ہر چوراہے پر بغیر پرمٹ کے سواری گاڑیاں دوڑتی نظر آتی ہیں۔
کیب سے لیکر ای رکشہ اور بائک سوار بھی قانون کااحترام نہیں کرتے ہیں۔ ایک بائک پرتین افراد کا سوار ہونا عام بات ہے۔ اس سے اندازہ لگانا آسان ہے کہ نوئیڈا کا ٹریفک نظام کس قدر خستہ حالی کا شکار ہے۔