کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی امام عالی مقام کو یاد کیا۔
نوحہ خوانی کا اہتمام گھروں میں
کورونا وائرس کے مدنظر اس بار ماہِ محرم الحرام کے موقع پر لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی نوحہ خوانی اور مجالس کا اہتمام کر رہے ہیں۔
عزاداری، نوحہ خوانی اور مجالس
ملک کی متعدد ریاستوں اور شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو جلوس نکالے جاتے تھے۔ امام باڑہ میں عقیدت مندوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے جلوس پر پابندی ہے۔ اسی لیے عقیدت مند گھروں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ و ماتم کر رہے ہیں۔
وہیں اس بار لوگ اپنے گھروں میں ہی تعزیہ رکھ کر عزاداری کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔
Last Updated : Aug 30, 2020, 1:15 PM IST