دارالحکومت دہلی میں حکومت کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر چل رہی ہے جس سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے چند پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ ایسے میں سب سے بڑی پریشانی قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں پر ہو رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم اسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دہلی کے جدید قبرستان پہنچی جہاں کہا جا رہا ہے کہ ایک ہفتہ بعد قبرستان میں جنازہ تدفین کرنے کی جگہ نہیں رہے گی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے قبرستان کے گورکن سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ قبرستان میں ستر قبروں کی ہی جگہ باقی ہے اور آئندہ دنوں میں کورونا وائرس وبأ سے مرنے والے افراد کی تدفین کا مسئلہ پیش آسکتا ہے۔