راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈرڈیرک او برائن نے آج ٹوئٹ کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں وقفہ صفر اس لئے نہیں ہونے دے رہی ہے کہ وہ نہیں چاہتی ہے کہ اپوزیشن اراکین ان کے وزرا سے سوال کریں اور وزرا کو جواب دینا پڑے اور ذمہ دار ادا کرنی پڑے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف تحریری سوالات کی ہی اجازت دی ہے۔ پارلیمنٹ کوئی گجرات کا جم خانہ نہیں ہے۔