اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا میں مودی کی ریلی کی وجہ سے تیجسوی کی ریلی منسوخ

عظیم اتحاد کے رہنما تیجسوی یادو ضلع گیا میں آج انتخابی مہم کے تحت عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے تھے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کی وجہ سے تیجسوی یادو کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور تیجسوی کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔

گیا میں مودی کی ریلی کی وجہ سے تیجسوی کی ریلی منسوخ
گیا میں مودی کی ریلی کی وجہ سے تیجسوی کی ریلی منسوخ

By

Published : Oct 23, 2020, 11:00 AM IST

بتایا جا رہا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے وزیر اعظم مودی کے پروگرام سے متعلق احتیاطی اقدام کے طور پر ہریداس سمنری میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ تیجسوی یادو کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے تھے۔

ڈی ایم ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ ہریداس سمنری سے گاندھی میدان کا فاصلہ آدھے کلومیٹر سے بھی کم ہے، چونکہ یہ وزیر اعظم کا پروگرام ہے اور ان کا ہیلی کاپٹر مشرق سے گاندھی میدان میں اترنے والا ہے، ایسی صورتحال میں تیجسوی یادو کے ہیلی کاپٹر کو تمام تکنیکی ضروریات کے پیش نظر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اگر وہ چاہیں تو گیا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد اپنے پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں، ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی سبھی کو اجازت دی جا رہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ تیجسوی یادو کا پروگرام گیا کے ٹاؤن ہال میں جمعہ کی صبح نو بجے کے قریب ہونا تھا، وہ ڈپٹی میئر اکھوری اونکار ناتھا عرف موہن سریواستو کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرنے والے تھے، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

دراصل جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی بھی گیا کے گاندھی میدان میں ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں، دوپہر 12:20 بجے وہ ریلی سے خطاب کریں گے، تاہم وزیر اعظم صبح 9 بجے ہی گیا کے ہوائی اڈے پر اتریں گے اور پھر وہ سہسرام ​​کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد وہ بھاگلپور میں ریلی سے خطاب کریں گے۔

بھاگلپور میں ریلی سے خطاب کرنے کے بعد وہ دوبارہ گیا ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے یومیہ پروگرام کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے تیجسوی یادو کے ہیلی کاپٹر کو ہریداس سمنری میں اترنے کی اجازت نہیں دی ہے، یہی وجہ ہے کہ تیجسوی یادو کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details