اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'این پی آرکے لیے دستاویز، بائیومیٹرک کی ضرورت نہیں' - home ministry on npr process

قومی آبادی رجسٹرمیں ناموں کے اندراج کے موقع پر کوئی دستاویز یا بائیومیٹرک نہیں لیے جائیں گے۔

home ministry on npr process
'این پی آرکے لیے دستاویز، بائیومیٹرک کی ضرورت نہیں'

By

Published : Jan 16, 2020, 12:14 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق قومی آبادی رجسٹر کے ترمیمی عمل کے دوران شہریوں سے کوئی دستاویز یا بائیو میٹرک نہیں لیے جا ئیں گے۔
اور اس سلسلے میں بہت جلد وزارت داخلہ خصوصی سوال نامے کا فارم بھی جاری کرے گا۔
ملک میں ہورہے مسلسل احتجاج اور مظاہروں کو دیکھتے ہوئے مرکز نے یہ اہم اعلان کیا ہے۔
قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) پر کیرلا، بنگال کے علاوہ کئی ریاستوں نے وزارت داخلہ کو مطلع کرتے ہوئے اس کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے۔
این پی آر کے مسئلہ پر ریاستی حکومتوں کے ساتھ مرکز کا اہم اجلاس 17 جنوری کو منعقد ہونے والا ہے، ادھر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اجلاس میں شرکت نہیں کرنے کا اعلان کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details