اردو

urdu

By

Published : Jun 18, 2020, 10:28 PM IST

ETV Bharat / bharat

چین کے ساتھ تصادم میں شامل کوئی بھی فوجی لاپتہ نہیں: آرمی

فوج نے لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ ہونے والے پرتشدد جھڑپ کے بعد فوج کے جوانوں کی گمشدگی کی میڈیا رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوج کے ترجمان نے کہا، ''یہ واضح کیا جاتا ہے کہ کوئی نوجوان لاپتہ نہیں ہے۔''

انہوں نے کہا کہ یہ بیان امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' میں بدھ کو شائع ایک مضمون کے ضمن میں ہے۔

غور طلب ہے کہ پیر کی رات گلوان وادی میں حقیقی کنٹرول لائن کے پاس بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں ایک کرنل سمیت 20 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان تقریباً پانچ دہائی بعد ہونے والی اس جھڑپ میں چار فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے اکتوبر 1975 میں سرحد پر جھڑپ میں بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details