اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولکاتہ کے لیے آئندہ تین ہفتوں تک پروازیں معطل - مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا خطرہ

بھارت کے چھ بڑے شہروں دہلی، ممبئی، پونے، ناگپور، چنئی اور احمد آباد سے کوئی بھی جہاز آئندہ تین ہفتوں تک کولکاتہ لینڈ نہیں کرے گی۔

کولکاتہ کے لیے آئندہ تین ہفتوں تک پروازیں معطل
کولکاتہ کے لیے آئندہ تین ہفتوں تک پروازیں معطل

By

Published : Jul 4, 2020, 6:39 PM IST

مغربی بنگال حکومت کے درخواست پر دہلی، ممبئی، پونے، ناگپور،چنئی اور احمد آباد سے آنے والی کوئی جہاں کلکتہ ائیر پورٹ پر آئندہ تین ہفتے تک لینڈ نہیں کرے گی۔

اس کی مدت آئندہ پیر کو شروع ہوگی۔

ائیر پورٹ اتھارٹی نے ٹوئیٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ مغربی بنگال حکومت کے درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان چھ شہروں سے کوئی بھی فلائیٹ کلکتہ میں لینڈ نہیں کرے گی۔

اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جن ریاستوں اور شہروں میں تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے وہاں سے ہوائی سروس بند کردی جائے۔

مزید پڑھیں:جوٹ مل سیکٹر کو افراد کی شدید قلت

چیف سیکریٹری نے باضابطہ تحریر بھی لکھا تھا۔

حکومت کے درخواست پر ہی ائیر پورٹ اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details