ای ٹی وی بھارت نے آئی سی ایم آر کے سینیئر سائنسداں ڈاکٹر لوکیش شرما کے ساتھ خصوصی بات چیت کی ہے جس میں انہوں کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ کورونا ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ جس سے یہ دعویٰ کیا جاسکے کہ کورونا ہوا میں بھی ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ''ہاں دعوے تو کئی طرح کے کیے جاسکتے ہیں لیکن ہر طرح کے طبی دعووں کا انحصار کلینکل ٹرائل، تحقیق اور مطالعے پر ہوتا ہے۔'
آئی سی ایم آر نے یہ بیان 32 ممالک کے 239 سائنسدانوں کی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا ہے، جنہوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ ہوا میں کورونا منتقل ہوا تھا اور وائرس ہوا کے ذریعے پھیل گیا تھا۔