بورڈ کی جانب سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی،جسٹس ایس اے بوبڑے،جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر کی آئینی بینچ کے سامنے اپنی دلیلیں شروع کیں۔
متنازعہ زمین پر مندر کا کوئی ثبوت نہیں: مسلم فریق - ایودھیا کیس سپریم کورٹ میں
سپریم کورٹ میں ایودھیا تنازعہ کی آج 17ویں دن سماعت ہوئی، جس میں سنی وقف بورڈ نے دلیل دی کہ متنازعہ مقام پر مندر کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ متنازعہ مقام پر مندر کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آثار قدیمہ سروے (اے ایس آئی) کا محکمہ بھی یہ ثابت نہیں کر پایا ہے۔
مسٹر دھون نے دلیل دی کہ اجودھیا میں لوگوں کے ذریعہ پریکرما کرنے سے متعلق ایک دلیل ہندو فریق نے دی ہے، لیکن پوجا کے لیے کی جانے والی بھگوان کی پریکرما کوئی ثبوت نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا: 'پریکرما پوجا کی ایک قسم ہے جس کے بارے میں ہندو فریق نے دلیل دی تھی، لیکن وہ ثبوت نہیں ہوسکتا۔ ہندو فریقوں نے حملے پر دلیل دی ہے۔ میں اس میں نہیں جانا چاہتا۔ میں حملے کی دلیل کو خارج کرتا ہوں۔ دوسری فریق یعنی ہندو فریقوں میں سے کسی نے بھی حقائق پر جرح نہیں کی۔صرف رنجیت کمار(گوپال سنگھ وشارد کے وکیل) نے حقائق پر دلیل دی ہے۔