اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رکن پارلیمان پر ترقیاتی کام نہ کرانے کا الزام - رکن پارلیمان راگھوں لکھن پال شرما

سہارنپور گاؤں شبیر پور کے لوگوں نے رکن پارلیمان راگھو لکھن پال شرما پر علاقے میں ترقی کام نہ کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کام صرف کاغذوں پر ہی کرائے ہیں۔

رکن پارلیمان پر ترقیاتی کام نہ کرانے کا الزام

By

Published : Mar 28, 2019, 3:32 PM IST

گاؤں کے ہی کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گاؤں کو کچھ بھی نہیں ملا ہے صرف آدرش گاؤں کا بورڈ لگا دیا گیا ہے گاؤں کو گود لے لینے سے کسی بھی گاؤں کی ترقی نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لیے بہت کچھ کرنا ہوتا ہے لیکن ایم پی صاحب نے یہاں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرائے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے کچے مکان اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کی یہاں راگھو لکھن پال نے کوئی بھی کام نہیں کرایا ہے۔

رکن پارلیمان پر ترقیاتی کام نہ کرانے کا الزام

انہوں نے کہا کہ ہم صرف ان سے یہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ آپ ایم پی کامیاب ہونے کے بعد اور گاؤں کو گود لینے کے بعد کتنی بار گاؤں میں حاضرہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شبیرپور کے لوگ یہ بھی سوال کرتا ہے کہ ہماری کیا غلطی ہے اور جو کام ہونا چاہیے تھا وہ کیوں نہیں ہوا اور ایسے ہی جانے کتنے سوال شبرپور کے لوگ اپنے اندر جذب کیے ہوئے ہیں ۔

رکن پارلیمان راگھوں لکھن پال نے گاؤں والوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 350 کروڑ روپے کی لاگت سے شبیرپر میں ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details