اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں: ایران

نیویارک میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ مذاکرات کا کہتا ہے، لیکن معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتا۔

سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں

By

Published : Sep 26, 2019, 10:56 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:43 AM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی نے خلیج میں امن کے لیے پڑوسی ممالک کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ ہمارا اور آپ کا پڑوسی نہیں ہے، مشکل حالات میں پڑوسی ہی ساتھ ہوں گے امریکہ نہیں۔

اطلاع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عالمی معیشت میں ایران کے کردار کو محدود کردیا ہے، ایران، کیوبا، وینزویلا، چین، روس پر پابندیاں جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران اب بھی بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن امریکہ کی پابندیاں ختم ہونے پر ہی مذاکرات کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی

یہ بھی پڑھیں:

'میزائلز کی تحقیقات کے لیے ماہرین فراہم کرے'

صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران سمیت کئی ملکوں پر عائد ان جرائم کو کبھی نہیں بھول پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ مکمل امن چاہتا ہے، مشرق وسطیٰ میں آگ لگی ہوئی ہے، امریکہ سلامتی کونسل کی نہ تو بات مانتا ہے نہ احترام کرتا ہے، امریکہ سلامتی کونسل کے فیصلے تسلیم نہیں کرتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران کے خلاف کی جانے والی بدترین معاشی دہشت گردی کی مزاحمت کی اور کبھی بھی غیر ملکی جارحیت اور دباؤ کے آگے سر نہیں جھکایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے پر کاربند ہے اور اب بھی بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن بات چیت پابندیاں ہٹانے کے بعد ہی ممکن ہوں گی۔

سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں کے لیے امن چاہتا ہے، خلیج میں امن خطے کے تمام ممالک کی شرکت سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

'چین امریکی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا'

ایرانی صدر نے یہ بھی کہاکہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے متاثرہ ممالک محفوظ گزرگاہ کے لیے اتحاد میں شامل ہوں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے وہ اپنی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حسن روحانی نے کہا تھا کہ خلیج میں موجود غیرملکی افواج خود کو ایرانی مفادات سے دور رکھیں، اگر غیر ملکی افواج مخلص ہیں تو وہ علاقے کو ہتھیاروں کی دوڑ کا مرکز بنانے سے باز رہیں، کیوں کہ ان کی موجودگی ہمیشہ تکلیف اور مشکلات کا سبب بنتی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details