اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ای پی ایف اور ایم پی قانون میں کوئی تبدیلی نہیں - MP Act employee threshold

محنت اور روزگار کی وزارت نے افواہ شدہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ' ای پی ایف اور ایم پی قانون کے تحت 20 یا اس سے زیادہ ملازمین کے پیمانے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ای پی ایف اور ایم پی قانون میں کوئی تبدیلی نہیں
ای پی ایف اور ایم پی قانون میں کوئی تبدیلی نہیں

By

Published : Dec 31, 2019, 11:45 PM IST


محنت اورروزگار کی وزارت نےآج کچھ اخباروں میں شائع میڈیا کی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اور متفرقاتی ضابطوں کے قانون 1952 (ای پی ایف) اور ایم پی قانون کے نفاذ کے لیے کسی ادارے میں ملازمین کی 20 یا اس سے زیادہ کی تعداد کو کم کر کے 10 یا اس سے زیادہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای پی ایف اور ایم پی قانون کے نئے ضابطے یکم جنوری 2020سےنافذ ہوں گے اور یہ 10یا اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والے سبھی اداروں پر نافذ ہوں گے۔

اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ ای پی ایف اور ایم ایکٹ کے نفاذ کے لئے ملازمین کی تعداد میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور فی الحال وزارت میں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details