اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این ڈی اے کے وزیراعلیٰ کا چہرہ نتیش ہی ہوں گے: رام ولاس - وزیراعلیٰ نتیش کمار

این ڈی اے برقرار رہے گا۔ اسے کوئی توڑنے کی کوشش کرے گا تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

این ڈی اے کے وزیراعلیٰ کا چہرہ نتیش ہی ہوں گے: رام ولاس

By

Published : Sep 11, 2019, 10:25 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:59 AM IST

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ سنہ 2020 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب میں 'این ڈی اے' کی جانب سے نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔

پاسوا ن نے مرکزی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے موقع پر پریس کانفرنس کے بعد کہا کہ وزیراعلیٰ کا چہرہ بار بار نہیں بدلتا ہے۔

رام ولاس پاسوان نے مزید کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں مکمل اتحاد کے ساتھ انتخاب میں حصہ لیا جائے گا۔

ایل جے پی صدر نے دعویٰ کیا کہ آئندہ برس ایک بار پھر 'این ڈی اے' کی حکومت ہو گی۔ اور این ڈی اے 225 سے زائد سیٹوں پر جیت درج کر ے گی۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی اے برقرار رہے گا۔ اسے کوئی توڑنے کی کوشش کرے گا تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 6:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details