بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بکسر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ' اگر بہار میں میری پارٹی کی جیت ہوتی ہے تونتیش کمار اور ان کے وزراء سلاخون کے پیچھے ہوں گے۔
اس موقع پر چراغ پاسوان نے موجودہ وزیر اعلیٰ بہار سے کئی سوالات بھی کئے، جن میں خاص طور پر انہوں نے بہار میں شراب بندی کے تعلق سے کہاکہ' بہار میں نتیش حکومت کی جانب سے شراب بندی مہم چلائی گئی، وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی، جبکہ بہار میں غیر قانونی شراب کا کاروبار زور و شور سے چل رہاہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان سے مطالبہ کیا کہ وہ نتیش مکت بہارکے لیے ایل جی پی کو ووٹ کریں۔