وزیر اعلی نتیش کمار اور جے ڈی یو کے ایگزیکٹو ریاستی صدر اشوک چودھری آج انتخابی مہم کے تحت عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار آج دربھنگہ، مظفر پور اور مدھوبنی میں انتخابی مہم کے تحت عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
نتیش اور تیجسوی کی آج انتخابی مہم، مودی کریں گے من کی بات - گیا
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 28 اکتوبر کو 71 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، بہار میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو جنگی پیمانے پر انتخابی مہم میں لگے ہیں جبکہ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم سمیت کئی کابینہ وزیر بھی انتخابی تشہیر میں جٹے ہیں حالانکہ وزیر اعظم مودی کی آج کوئی ریلی نہیں ہے وہ آج من کی بات کریں گے۔
نتیش اور تیجسوی کی آج انتخابی مہم، مودی کریں گے من کی بات
حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو 25 اکتوبر کو لکھی سرائے، گیا، روہتاس، نالندہ بھوج پور کے متعدد اسمبلی حلقوں میں آج انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے، اس دوران آر جے ڈی کے بہت سے بڑے رہنما بھی ان کے ساتھ موجود ہوں گے۔