اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’نیتی آیوگ‘کے افسران کم تنخواہ لیں گے - lock down

ملک میں پھیلی کورونا وبا کے خلاف حکومت کےذریعہ کی جا رہی کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اور ممبران اپنی مرضی سے ایک سال تک اپنی تنخواہ کا 30 فیصد حصہ وزیر اعظم کیئر فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

’نیتی آیوگ‘کے افسران کم تنخواہ لیں گے
’نیتی آیوگ‘کے افسران کم تنخواہ لیں گے

By

Published : Apr 15, 2020, 11:00 PM IST

نیتی آیوگ کے ذریعہ آج یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف ملک گیر کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے اس کے وائس چیئرمین اور ممبران اوروزیر اعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ایک سال تک اپنی تنخواہ کا 30 فیصد حصہ نہیں لیں گے اور یہ رقم اس وبا سے نمٹنے کی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لئے تشکیل کردہ وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

اس سے قبل مرکزی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وزیر اعظم سمیت تمام ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ میں ایک سال تک 30 فیصد کی کمی کر کے یہ رقم اس فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

اس کے بعد، صدر، نائب صدر اور گورنرز نے بھی اپنی تنخواہ میں ایک سال تک 30 فیصد کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حال ہی میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز نے بھی ایسا ہی فیصلہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details