امریکہ کی معروف میگزین ٹاؤن اینڈ کنٹری کی 2020 کی اس فہرست میں نیتا امبانی واحد بھارتی سماجی خدمت گار ہیں۔ نیتا امبانی کو لاک ڈاون کے دوران معاشرہ کے مختلف طبقات کے لئے ان کی راحتی کوششوں، غریبوں کو کھانا اور ملک کے پہلے کووڈ۔19 اسپتال جیسی سماجی خدمات کے لئے فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
ٹم کک، اوپرا ونفرے، لارین پاویل جابس، لاڈر فیملی، ڈونا ٹیلہ ورساچے اور مائکل بلومبرگ جیسے اہم نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
نیتا امبانی اور فاؤنڈیشن کے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے میگزین نے کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیش۔ریلائنس انڈسٹریز کا سماجی خدمت گار ادارہ ہے، جسے نیتا امبانی نے قائم کیا تھا اور وہ اس کی چیئرپرسن ہیں۔
ادارہ نے کورونا کے اس نہایت چیلنجنگ دور میں فرنٹ لائن پر لاکھوں مزدوروں اور غربا کو کھانا اور ماسک تقسیم کئے، بھارت کا کووڈ۔19مریضوں کے لئے پہلا اسپتال قائم کیا اور ہنگامی راحت فنڈوں میں سات کروڑ 20لاک ڈالر کا عطیہ کیا۔
فہرست میں شامل کئے جانے کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ بحران کے وقت راحت کے لئے وسائل کے ساتھ ہمدردانہ رویہ کی بھی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں ہم نے بحران کے وقت اپنی کوششوں کو موثر بنانے کیلئے فاؤنڈیشن اور ریلائنس انڈسٹریز میں کثیر جہتی اور منظم عمل کو اختیار کرتے ہوئے خود کو تیار کیا ہے۔